اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں ٹی او آرز اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ لاک پر بریفنگ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ تھا حکومت احتساب سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اختلافات دور کرتے ہوئے اگلے انتخابات پر توجہ کی ہدایت کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو پاناما لیکس معاملے پر سڑکوں پر بھی آسکتے ہیں۔ اجلاس میں پارٹی کے عبوری سیٹ اپ پر بھی غور کیا گیا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ریجنل تنظمیں بحال کرتے ہوئے نئے عہدے دار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔