سیالکوٹ (جیوڈیسک) ترکی سے ڈیپورٹ 42 پاکستانی نجی ایئر لائن کی پرواز سے سیالکوٹ پہنچ گئے ، ڈی پورٹ افراد غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جاتے ہوئے ترکی میں پکڑے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ترکی کی جیلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 4 سو 50 سے زائد پاکستانی ابھی بھی ترکی کی جیلوں میں ہیں ، جنہیں بتدریج ڈیپورٹ کیا جائے گا۔
یہ تمام افراد ایجنٹس کو لاکھوں روپے دے کر یورپ پہنچنے کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے روانہ ہوئے تھے کہ ترکی میں گرفتار کر لیے گئے
ان افراد کی 3 ماہ سے ترکی کی جیلوں میں قید ہونے کی خبر چلنے کے بعد پاکستانی سفارتحانہ حرکت میں آیا اور انہیں آزادی نصیب ہوئی۔
ڈی پورٹ افراد سے ائیر پورٹ پر ایف آئی اے تفتیش کر رہی ہے۔