تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) آصف اقبال اعوان یوٹیلٹی کے ریجنل مینیجر ڈسٹرکٹ چکوال کا تلہ گنگ تحصیل کے یوٹیلٹی سٹور ز کا دورہ ،چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو یوٹیلٹی سٹور ز پر کوالٹی چیک کرے گی۔
آصف اقبال اعوان ریجنل مینیجر تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹور ز کے ریجنل مینیجر آصف اقبال اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورے ضلع چکوال میں ہماری 81 برانچیں ہیں تلہ گنگ ، چکوال ، چواسیدن شاہ، کلر کہار ، ڈھڈیال ان تمام جگہوں پر رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹالز لگائے جایئں گے تمام یوٹیلٹی سٹور ز پر سٹاف کی محنت سے مال پہنچایا جا رہا ہے۔
عوام کو تمام اشیا پر5 سے 40 روپے تک ریلیف دیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی سٹور ز پر کوئی بھی ایٹم اکسپائر نہیں ملے گا کوالٹی چیک کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے اس کے علاوہ ہماری ٹیمیں پرائس کا چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں گی ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے جس کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
حکومت پاکستان تقریبا دو ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے تاکہ رمضان المبارک میںعوام کو سستی اشیا مہیا کی جا سکیں۔