وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیم صحت روز گار پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں

GRA

GRA

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیم صحت روز گار پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں تحریری و تقریری مقابلوں سے طلباء و طالبات کی ذہنی نشمونما میں اضافہ ہو رہا ہے لیہ کے طلباء و طالبات نے تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کر کے سر فخر سے بلند کر دیا ہے اب میں لاہور اور اسلام آباد میں سر اُٹھا کر بات کر سکوں گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز TMAہال میں تحریری و تقریری مقابلہ جات میں تحصیل کروڑ کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو انعامات دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھے پڑھے لکھے بچوں سے بہت پیار ہے اس لیے اسلام آباد سے اس پروگرام کے لئے کروڑ پہنچا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پنجاب سے ادبی مقابلوں میں 65ہزار طلباء و طالبات نے حصہ لیا جبکہ تحصیل کروڑ کے 176طلباء و طالبات کو آج انعامات دیئے گئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی کوششوں اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ہم نے 3سال میں NA-181میں اربوں کروڑ روپے کے بجلی کے منصوبے دیے اور اتنے ہی دیگر ترقیاتی کام ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل کروڑ میں سوئی گیس دریائے سندھ پر سپر بند اور کروڑ گرڈ اسٹیشن کو 66Kvسے بڑھا کر 132KVکرنے پر کام جاری ہے

انشااللہ بہت جلد اس کے کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے محکمہ کی کوشش لائق تحسین ہیں ،آخر میں MNAصاحبزادہ فیض الحسن سواگ Acتنویر یزدان ڈپٹی ڈی او نصراللہ بھٹی ڈپٹی ڈی او زنانہ نے اول دوئم سوئم آنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ،تقریب میں ACکروڑ تنویر یزدان خان ،ناظم یونین کونسل چوہدری پرویز اختر،ملک ظہور حسین ،رانا طارق ،ڈپٹی ڈی او نصراللہ بھٹی ،ڈپٹی ڈی او زنانہ انچارج عظمیٰ کوثر،اے ای او اختر قریشی ،یعقوب قریشی اسماعیل قریشی توقیر عالم ،میں عبدالستار،سلمیٰ ثاقب پروین کوثر ،ہیڈ ماسٹر سمیت تحصیل بھر کے اساتذہ اور طلباء طالبات نے شرکت کی ۔بعد ازاں صاحبزادہ فیض الحسن نے کروڑ گرڈ اسٹیشن کے دورے کے دوران تیسرے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا میاں محمد سلیم لائن سپرڈینٹ عثمان خورشید ،ظفر جنجوعہ ،الطاف جتوئی سید علمدار حسین شاہ ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،حاجی عامر خلیل و دیگر موجود تھے ۔