کوئٹہ میں فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل جاں بحق

Quetta,

Quetta,

کوئٹہ (جیوڈیسک) اسپنی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ جاں بحق ہو گئے۔

لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ کالج جانے کے لئے اپنے گھر سے نکلے تھے کہ اسپنی روڈ پر پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ بیرسٹر امان اللہ کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیرسٹر امان اللہ کو 15 سے 16 گولیاں لگیں، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم فوری طور پر بیرسٹر امان اللہ پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ دوسری جانب وکلاء نے بیرسٹر امان اللہ کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سیشن کورٹ میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔