تحریر: ملک نذیر اعوان، خوشاب قارئین محترم حضور پر نور آقا دو جہاں سرور کائنات سرکار دو عالمۖ کا ارشاد مبارک ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان المبارک اللہ کا مہینہ ہے،رمضان برکتوں اوررحمتوں کا مہینہ ہے۔لیکن ہمارے ہاں یہ بدقسمتی ہے کہ رمضان سے قبل روز مرہ کی اشیائ،خورد نوش اورفروٹ کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگتی ہیں۔
ماہ رمضان کے برکت مہینے میںمہنگائی کا بوجھ عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں،قارئین اگر آپ مشاہدہ کریںتو دنیا بھر کے اسلامی ممالک میںرمضان کے با برکت مہینے میں چیزوں کی قیمتیں کم کی جاتی ہیں اور بعض غیر مسلم ممالک میں اپنے مسلمان شہریوں کو اس ماہ رمضان کے دوران سبسڈی جاری کرتے ہیں مگر اسلام کے نام پربننے والے ملک میں ہمیں حکومت کوئی ریلیف نہیں دیتی ہے صرف اخباروں میں اور ٹیوی کی سکرین پر جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔
Budget
عوام کو بے وقوف بناتے ہیں کہ ہم رمضان پیکج دے رہے ہیںاور میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو اس پر آنکھیں کھولنی چاہیے اور رمضان شریف کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے جو روز مرہ کی بنیادی چیزیں ہیں ان کے ریٹ کم کریںاور میری پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف صاحب سے اپیل ہے کہ خادم اعلیٰ صاحب آپ ایک غریب عوام پر بھی ایک نظر کرم فرمائیں،ارکان اسمبلی کی تنخوائیں (٨٠)ہزار سے بڑھا کردو لاکھ کی جا رہی ہیںجو ان کی دوسری مراعات ہیں وہ سیپرٹ ہیں اور اس کے برعکس جب بجٹ پیش ہوتا ہے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب مزدوروں،اور غریب طبقہ کی تنخواہوں ،پنشنوں میں معمولی اضافہ کرتے ہیں اور مہنگائی ڈبل کر دی جاتی ہے۔
عوام پر نئے ٹیکسوں کی بوچھاڑ کر دی جاتی ہے ہمارے ہاں یہ بھی رواج ہے کہ تاجر لوگ پہلے سے ہی ذخیرہ اندوزیاں شروع کر دیتے ہیںکیونکہ تیل کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہر چیز کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔قارئین بجٹ سے پہلے عوام پرٹیکسوں کے نئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں،روز مرہ کی جو بنیادی چیزیںاور خاص کرادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
Metro Project
. ہمارے ملک میںغریب لوگ علاج نہیں کرا سکتے ہیںان میں سے اکثر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیںلیکن ہمارے ملک میں یہ بھی رواج ہے جوسیاست دان اور وڈیرے ہیں اگر ان کے سر میں بھی درد ہو تو یہ بیرون ملک جاتے ہیں۔وزیراعظم صاحب میٹرو ٹرین کے منصوبے میںخاصی توجہ دے رہے ہیں یہ بھی اچھا اقدام ہے مگر جو عوام کی بنیادی چیزیں ہیں ان پر بھی توجہ دینی چاہیے ہم لوگ بیرون ملک کی سوچ کو دیکھتے ہیں۔
قارئین ہمارے ملک میں سب سے پہلے پینے کے لیے صاف پانی ہونا چاہیے،ہسپتال اچھے ہونے چاہیے تاکہ اپنی صحت برقرار رکھ سکیں اور جو مین چیز تعلیم ہے اس پر خاصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ہمارا ملک آگے ترقی کر سکے اب حکومت کو چاہیے کہ غریب عوام پر رحم کھائیںتاکہ ہم بھی اس مقدس ماہ رمضان میںاپنی عبادات کر سکیں ابھی حکومت کو فوری چاہیے کہ عوام کو تمام بنیادی مراعات دیں اور اشیاء خورد نوش کوسستا کریں اور غریب عوام سکھ کا سانس لیں۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔