حبیب آباد : اعصاب شکن لوڈشیدنگ نے عوام کے” کڑاکے” نکال دیئے۔ شہری واپڈا کے رحم و کرم پر۔ اذیت ناک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے تجاوز ۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روزہ دار نڈھال ۔ کاروبار مفلوج ۔نظام زندگی معطل ۔تاجر برادری پر معاشی قتل عام کے سائے منڈلانے لگے عوام سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق چند دن کے وقفے کے بعدشہر اور گردو نواح میں واپڈا کی طرف سے ایک بار غیر اعلانیہ طویل اعصاب شکن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے 12 سے 15 گھنٹے بجلی بند رہنے سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقے بھی شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں کیونکہ مندے کے رحجان سے وہ معاشی قتل عام”کے خوفکے سائے تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
جبکہ مزدور طبقے کی زندگی تو عذاب بن گئی ہے۔طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے UPSبھی جواب دے دیتے ہیں موبائل چارجنگ نہ ہو نے کی وجہ سے مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہونے کے باعث عوام کو مذید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی شاہ خرچیوںبند کر کے عوام کی فلاح و بہبودپر توجہ دی جائے۔