بدین (عمران عباس) بدین میں ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کا جن بوتل سے باہرآگیا۔
پرائیس کنٹرول اورمارکیٹ کمیٹیاں غائب تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کی جانب سےمن مانے نرخ وصول کر کہ ماہ صیام کا تقدس برری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔ ضلع میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں50 روپئے کلو والا آم 100 روپئے کلو 180 روپئے کلو والا آلو بخارہ 320 روپئے کلو۔
اسی تناسب سے تمام فروٹ اور کھجور مہنگے داموں بیچی جا رہی ہے۔ ڈی سی بدین رفیق قریشی کی جانب سے قائم کی جانے والی اسپیشل پرائیس کنٹرول کمیٹیاں سرے سے فعا ل ہی نہ ہو سکی جسکی وجہ سے برکات والے مقدس مہینے میں بھی غریب اور متواسط طبقے کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔