واشنگٹن (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایشیا میں سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ دہشت گردی کے خطرے سے بھارت اکیلا نہیں نمٹ سکتا۔ دہشت گردی سے نمٹنے اور خطے کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد صرف قتل و غارت اور نفرت پھیلانا ہے۔ مذہب کو دہشت گردی سے الگ کرنا ہو گا۔
مودی کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان ہی بھارت کے مفاد میں ہے اس لیے بھارت افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرے گا۔