کراچی ( اسٹاف رپورٹر )حکومت کی جانب سے بائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کے تمام اختیارات فرد واحد یعنی الیکشن کمشنر کو منتقل کرکے سیاہ و سفید کا مالک بنانے کو انتخابات سے قبل دھاندلی کا اقدام اور عوامی مینڈیٹ چرانے کی پیشگی سازش قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ بائیسویں آئینی ترمیم اور اس کے ذریعے الیکشن کمیشن کو سیاہ و سفید کا مالک بنانے کا حکومتی اقدام موجودہ حکمرانوں پرسابقہ انتخابات مین دھاندلی اور مینڈیٹ کی چوری کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کوہی سچ ثابت نہیں کررہا بلکہ مستقبل کے حوالے سے اس بات کی نشاندہی بھی کررہا ہے کہ ”آئندہ بھی اقتدار ہمارا ہی ہوگا “ کے دعوو ¿ ں کی تکمیل کیلئے حکمران بائیسویں ترمیم کا سہارا لیکرمستقبل انتخابی نتائج اپنی مرضی و منشاءکے مطابق حاصل کرنے کے اقدامات کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی اقتدار ان کے پاس ہی رہے اور ماضی و حال کی طرح مستقبل میں بھی انہیں لوٹ مار ‘ کرپشن ‘ کمیشن ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال ‘ استحصال اوراپنی نسلوں کی خوشحالی کیلئے قومی وسائل کی بیرون ملک منتقلی کا حق و اختیار حاصل رہے ۔