کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے شہریوں کی جانب سے اوربلنگ کی شکایات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کی کرپشن اور سرکاری خزانے کی خرد برد کی طرح بجلی کی چوری اور بھی سرطان کی شکل اختیار کرچکی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین سے لیکر صنعتوں تک بجلی کی چوری عام ہوچکی ہے ۔
جس کے ذمہ دار بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے معمولی اہلکاروں سے اعلیٰ افسران تک ہیں جو ذاتی مفادات کی خاطر بجلی چوری میں معاون بنے ہوئے ہیں مگر بجلی چوروں اور معان کاروں کے احتساب کی بجائے ہمیشہ سارا ملبہ لائن لاسز و بجلی چوری کے نام پراوور بلنگ کے ذریعے عام صارف پر ہی ڈالا جاتا ہے جو بجلی کی دستیابی سے محروم اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے دوچار صارف کیساتھ مزید ظلم و ستم کے مترادف ہے جس کی ذمہ دار حکومت اور وزارت بجلی و پانی ہے جو عوام کو توانائی بحران سے نجات دلانے اور لوڈشیڈنگ ختم کرانے میں بھی ناکام ہے ۔
کرپشن کیخلاف بھی اقدامات سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے بجلی چوری عام ہے جس کا خمیازہ وہ عام اور دیانتدار صارفین اووربلنگ کی صورت بھگت رہے ہیں جو پابندی و دیانتداری سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں ۔