اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد

Islamabad airport

Islamabad airport

رراولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام اور اے ایس ایف کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

بے نظیرانٹر نیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام اوراے ایس ایف کے اہلکاروں نے ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے پر ایک مسافر کی تلاشی کے دوران اس کے سامان سے ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر کا نام نور ہے اور وہ سوات کا رہائشی ہے، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جارہا تھا، ملزم نے برآمد کی گئی ہیروئن اپنے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

دوسری جانب بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر جانے والے پاکستانی نژاد امریکی باشندے ولید حسین کے سامان سے پستول کی 29 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزم کو اے ایس ایف نے حراست میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔