کراچی (جیوڈیسک) رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے وہی مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہو گیا۔ بجٹ 17-2016 میں وزیر خزانہ نے پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے زندہ مرغی 140 روپے جبکہ گوشت 200 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے برعکس لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 240 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی 150 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے عوام مرغی کا گوشت 240 سے 260 اور زندہ مرغی 150 سے 170 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومت دعوں کے بجائے عملی طور پر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کرائے تاکہ عوام کو کم از کم رمضان کے مہینے میں کچھ ریلف مل سکے۔