بھمبر کی خبریں 9/6/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز انیڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کے نائب صدر مرزا ثاقب جرال نے کہا ہے کہ پر ائیویٹ سیکٹر حکومت کا معاون ادارہ ہے اور رہے گا آج پرائیویٹ سیکٹر مختلف مسائل کا شکا ر ہے ان میں سے کچھ مسائل تو تنظیمی بنیادوں پر APSCA کے تحت حل کئے جا سکتے ہیں اور انشا اللہ APSCA کی قیادت اس سلسلہ میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی لیکن اکثریت ایسے مسائل کی جو حکومتی توجہ کے بغیر حل نہیں ہو سکتے اُنھوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات نا مساعد حالات کے باوجود پبلک سیکٹر کے مقابلے میں ہر سطع پر کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنائے ہوئے ہے بورڈ اور یونیورسٹی کی سطح پر پرائیوٹ تعلیمی ادار ہ جات کی نمایاں پوزیشنز اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر ریاست میں شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ریاست بھر کا60%سے زائد تعلیمی بوجھ اُٹھانے والے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے حکومت کی طرف سے آئے روز نئے نئے رولز بنا کر رجسٹریشن / تجدیدی فیسوں میں اضافہ کر کے پریشان کیا جا رہا ہے جو کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ناانصافی ہے اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن / تجدیدی فیسوں میں کیا گیا بے پناہ اضافہ واپس لیا جائے اور پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کی داد رسی فرمائی جائے اُنھوں نے کہا کہ ریاست بھر میں انٹرمیڈیٹ کی سطح تک ایک ہی تعلیمی بورڈ کا ہونا طلبہ و طالبات کے لئے کسی عتاب سے کم نہیںطلبہ کی روز افزوں تعداد کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ مزید تعلیمی بورڈ زکا قیام عمل میں لایا جائے اُنھوں نے کہا کہ ایک اور اہم مسلہ ضلعی ایلمنٹری بورڈ ز کا ہے اس طرز کے تعلیمی بورڈ کی مثال دُنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی اُنھوں نے کہا کہ حکومت کا تعلیمی بوجھ ہلکا کرنے کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹر کم و بیش50ہزاربے روزگارنوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اہتمام کئے ہوئے ہے۔ اگر پرائیوٹ سیکٹر نہ ہو تو حکومت کو کم و بیش پانچ ہزار تعلیمی ادارہ جا ت مزید قائم کرنے پڑیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)جماعت اسلامی حلقہ 7بھمبر میں ہر صورت الیکشن لڑے گی۔ہم نے الیکشن میں حصہ بھمبر میں تین خاندانوں کی اجارہ داری کے خاتمہ اور عوام کو ان کے استحصال سے نجات دلانے کے لیے ڈاکٹر ریاض احمد مرزا کو میدان میں اُتارا ہے۔ اس کا اظہار جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف نے جماعت اسلامی بھمبر کے مرکزی الیکشن آفس میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ضلع بھمبر کی سطح پرشوریٰ کے فیصلے کی پابند ہے ۔انہوں نے کسی بھی جماعت سے سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے کسی بھی امکان کو یکسر مسترد کر دیا۔امجد یوسف کا کہنا تھا کہ حالیہ دو بڑے پروگرامات میں عوام کے جوش و خروش اور کثیر تعداد میں شرکت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں۔تین خاندانوں کی لوٹ کھسوٹ نے انہیں سخت مایوس اور بد ظن کر دیا ہے۔عوام کے تیور دیکھ کر یہ لوگ پریشانی کا شکار ہیں ۔اپنے سیاسی مخالفین پر الزامات اور طرح ظرح کی افواہیں پھیلاناان کے پرانے سیاسی کھیل کا آزمودہ ہتھیار ہے۔اجلاس سے جماعت اسلامی حلقہ7بھمبر کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ریاض احمد مزا نے کہا کہ ہم جیت کا عزم لیکر آئے ہیں اور 21جولائی بھمبر میں جماعت اسلامی کی جیت کا دن ہو گا۔سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے امیر حلقہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن، چوہدری محمد علی اختر، چوہدری فرید احمد ، راجا رضوان زمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) چوہدری محمد یونس کالچھوی کی ممانی رضائے الہی سے وفات پا گئیں، ان کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں چوکی کے مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا، مرحومہ نہایت نیک سیرت اوور با اخلاق خاتون تھیں، مرحومہ ڈاکٹر محمد اسحاق سیکرٹری جنرل سماہنی پریس کلب کی نانا نی ساس تھیں، جنازے میں چوکی سماہنی کی سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں