لاہور (جیوڈیسک) بجلی منصوبہ جات منافع، خیبرپختوانخواہ کے بعد پنجاب بھی میدان میں آ گیا۔ لکھ دیا وفاق کو خط۔ وفاقی حکومت کے ذمہ پن بجلی کے منافع کی مد میں 102ارب روپے کے بقایا جات۔
پنجاب کے 8 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس دیتے ہیں 1793 میگا واٹ بجلی۔ ان میں غازی بروتھا 1450، چیچو کی ملیاں 13.2، نندی پور 13.8، شادیوال 13.5، رینالہ خورد 1.1، چشمہ بیراج 184، رسول ہائیڈرو پاور سٹیشن 22 جبکہ جناح ہائیڈرو پاور سٹیشن 96میگا واٹ سسٹم میں شامل کرتا ہے۔
ان پراجیکٹس سے پیدا ہونیوالی بجلی پر واپڈا پنجاب کو دیتا ہے رائلٹی ۔ پنجاب نے وفاق کو عدم ادائیگی پر معاملہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کی دھمکی بھی دی ہے۔