لندن (جیوڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن بلے بازوں نے انگلش باؤلنگ کا خوب مقابلہ کیا اور کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ گنوا کر 162 رنز بنا لئے۔
دمیوتھ کرونارتنے 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کوشال سلوا 79 سکور کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قبل ازیں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
جونی بریسٹو نے 167 رنز بنا کر کیریئر کی بیسٹ اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے لیفٹ آرم سپنر رنگانا ہیراتھ نے چار جبکہ فاسٹ باؤلر سرنگا لکمل نے تین شکار کئے۔