نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی گلوکارہ کرسٹینا گریمی کو نامعلوم شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔
گلوکارہ کرسٹینا گریمی آرلینڈو میں کنسرٹ کے دوران مداحوں کو آٹوگراف دے رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی اورخود کو بھی گولی مار لی۔ بائیس سالہ گلوکارہ مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں ۔ گلوکارہ نے ٹویٹر پر مداحوں کو اس شو میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
گریمی نے دو ہزار چودہ میں امریکا میں ہونے والے دی وائس شو میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی حکام کی طرف سے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ گریمی کی موت پر مداح سماجی میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔