اسلام آباد: سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے نوجوان رھنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کہا ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری پر حملہ ہے.
امریکہ اگر دنیا میں امن کی فضا کا حقیقی داعی ہے تو اسے اب اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہو گا دنیا کا مزاج یکسر بدل چکا ہے اگر امریکہ کی یہی پالیسیاں جاری رہی تو ایک دن تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا. انہوں نے مزید کہا ایشیاء میں امریکہ کا بھارت کی جانب جھکاؤ اور بھارت نوازی خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ حائل کر رہی ہے.