لاہور (جیوڈیسک) محبت میں ناکامی پر لاہور میں نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور خود مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
کوٹ لکھپت کے علاقے اسماعیل نگر کی رہائشی مہوش سے پتوکی کا رہائشی اشفاق پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا ۔ مگر مہوش کی والدہ نے ذات برادری اور حسن نسب کو جواز بنا کر رشتے سے انکار کر دیا تھا۔
اشفاق ہفتہ کی صبح مہوش کے گھر آیا اور اسکو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور خود کو مبینہ طور پر گولی مار لی۔
لڑکی کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جبکہ اشفاق راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔
پو لیس کا کہنا ہے کہ تمام محرکات کا جائزہ لے کر معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ لڑکے کو قتل کیا گیا ہو، اس لئے تمام پہلو ؤں کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔