ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جائیداد ہتھیانے کی خاطر عزیزرشتہ داروں نے غریب خاتون کا جینا محال کر دیا، پہلے دھوکہ دہی اور فریب سے بیٹی کا زبردستی نکاح کروایا، رخصتی نہ کرنے پر مسلح ہوکر گھر پر دھاوا بول دیا،اہل محلہ نے غریب خاتون کی جان چھڑوائی ،حملہ کرنے والوں نے پولیس کے ساتھ ملی بھگت کر کے تھانہ ڈنگہ شہر میں اہل محلہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر ادیا،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقہ پنڈ گوندل کی رہائشی خاتون نے اپنی جوانسال بیٹی سویرا اور بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ غریب عورت ہے گھر میں ایک چھوتی سی دکان رکھی ہے جسے چلا کر اپنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں،خاوند زہنی معزور ہے، ایک سال قبل میرے رشتہ داروں نے ملی بھگت کر کے میری بیٹی سویرا بی بی جو ابھی نابالغ تھی کا زبردستی نکاح بھانجے وقار کے ساتھ کرو ادیا،جب میری بیٹی نے انکاری کی تو ظالموں نے مجھے زود کوب کیا اور تشدت کا نشانہ بناتے رہے اصل معاملہ میرے پاس میری ملکیتی زمین جو پنڈ گوندل میں ہے مجھ سے چھیننا چاہتے ہیں۔
اس نے بتایا کہ اتوار کے روز فرہاد، شمریز،تصور حسین،اور نصر حسین میرے گھر آئے اور بیٹی بیٹے اور مجھے زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی میرے شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہوگئے جنہوں نے ان غنڈوں سے میری جان چھڑائی ،ورنہ یہ لوگ زبردستی مجھے گاڑی میں ڈال کر لیجاتے ، اغواء کی نیت سے آنے والے مذکورہ افراد نے الٹا ہمارے ہی محلہ کے افراد کے خلاف پولیس کی ملی بھگت سے اغواء کا پرچہ درج کر ادیا، جبکہ ایساکچھ بھی نہیں ان لوگوں نے تو میری جان ان درندہ صفت لوگوں سے چھڑائی تھی ،تھانہ ڈنگہ پولیس کی ملی بھگت سے درج ہونے والی ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہے ، اغواء تو یہ لوگ کرنے آئے تھے ، انھوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ چند ٹکوں کی خاطر بکنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت تین کاروائی ہونی چاہئے اور مجھے اور میر اہل خانہ کو ان غنڈہ گرد عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے،اور انکے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی ہونی چاہئے جنہوں نے دن دھاڑے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سر عام غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا مظاہرہ کیا جس کے گواہ اہل علاقہ ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی نمائندہ تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038