کراچی : بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں اپنے زیر انتظام برساتی نالوں کی صفائی کے حو الے سے ہنگامی بنیادوں پر کا م کا آغاز کردیا ،ہیوی مشنری کے ذریعے نالوں اور جہاں مشنری نہیں پہنچ سکتی وہاں افرادی قوت کے ذریعے نالوں کی صفائی کا کام انجام دیا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی پر بلدیہ کورنگی نے ضلع کورنگی کی حدود میں دوران برسات نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کا م ہنگامی بنیادوں پر انجام دینے کا آغاز کر دیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے نالوں کی صفائی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔
نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں نکاسی آب کی بہتری اور دوران برسات برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کا آغاز بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری ہے شاہ فیصل کالونی میں برساتی نالوں کی صفائی کے ھوالے سے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی مکمل نگرانی میں انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔