گوجرانوالہ سے جعلی ایس ایس پی گرفتار

Arested

Arested

گوجرنوالہ (جیوڈیسک) گوجرنوالہ پولیس نے کاروائی کے دوران کراچی سے مفرور جعلی ایس ایس پی عمران احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران احمد نامی شخص کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کا رہائشی تھا،جو خود کو ایس ایس پی ظاہر کر کے لوگوں سے رقوم بٹورتا تھا،کراچی میں دھوکہ دہی کے کئی کیس میں مطلوب جعلی ایس ایس پی کو آج گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق جعلی ایس ایس پی عمران احمد کئی عرصے سے گوجرانوالہ میں روپوش تھا،جہاں ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ کر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے،اور اس کی گرفتاری کی اطلاع کراچی پولیس کو بھی دے دی گئی ہے،ضابطہ کی کارروائی کے بعد ملزم کو کراچی روانہ کردیا جائے گا۔

کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تھانی شارع فیصل سمیت دیگر تھانوں میں دھوکہ دہی، رشوت اور دھونس و دھمکی کے مقدمات درج ہیں،ملزم پولیس چھاپوں کے خوف سے کئی ماہ قبل فرار ہو گیا تھا،جس کے بارے میں گوکرانوالہ پولیس کی جانب سے اطلاع آئی ہے کہ ملزم عمران احمد اُن کی تحویل میں ہے۔

جس کے بعد کراچی پولیس ایک ٹیم جعلی ایس ایس پی عمران احمد کو تحویل میں لینے کے لیے جلد گوجرانوالہ روانہ ہو گی،اور اسے تحویل میں لے کر کیفر کردار تک پہنچائے گی۔