اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے ایک اور قلابازی لگا دی۔ ریاض کیانی سے عدالت میں معافی کو عمر کا احترام قرار دے دیا۔ پھر پرانی رٹ لگا لی کہ الیکشن 2013ء میں دھاندلی ہوئی تھی۔
افضل خان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور کی عدالت میں معافی مانگنے کا مطلب کلین چٹ نہیں تھا، نہ صرف ریاض کیانی بلکہ فخر الدین جی ابراہیم اور تین دیگر الیکشن کمیشن ارکان بھی دھاندلی میں ملوث تھے۔