زیارت (نامہ نگار) ڈرون حملے ملکی سلامتی وخود مختاری پر حملہ ہے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے امریکہ کومنہ توڑ جواب دینگے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ وائس چئیرمین زیارت نعمت اللہ خان پانیزئی نے ضلع زیارت میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ ملکی سلامتی و خود مختاری پر حملہ ہے ۔جن کو ہم کسی طور پر بھی برداشت نہیں کر سکتے۔
پاکستان نے امریکی مفادات کے لئے اور امریکی جنگ میں کھود کر بہت بڑا نقصان اٹھایا جس کی صلہ آج پاکستان کو حملوں کی صورت میں مل رہا ہے ۔پاک سرزمین پر حملہ کر کے امریکہ بہادر نے ہماری خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اسلام اور پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
اسلام اور اپنے پیارے وطن کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جائینگے ۔ امریکہ نے ڈرون حملہ کر کے بین ا لاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہے ۔اقوام متحدہ فوری طور پر ایکشن لے کر امریکہ کے خلاف کارروائی کرے۔انشاء اللہ امریکہ کو ہر بار کی طرح اس بار بھی مکمل رسوائی کا سامنا کرنا پڑیگا اور اپنی ناپاک عزائم و سازشوں میںناکام ہونگی۔ اس کے علاوہ امریکہ کو پاک چین راہداری بھی ہضم نہیں ہو رہی۔
امریکہ پاک چین راہداری کو سبوتاژ کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے بلوچستان میں ڈرون حملہ کر دیا ۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف پر عوام کا فخر ہے ۔ جنرل راحیل کی ملکی دفاع کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر عوام کو فخر ہیں ۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔اور انشاء اللہ امریکہ کو ہر بار کی طرح اس بار بھی رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔