لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے وزیر اعظم اور خواجہ آصف کو چیلنج کیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں کوئی بے قاعدگی ثابت کردیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے ، کپتان نے دعویٰ کیا کہ ٹی او آرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد عوام کو سڑکوں پر لا کر دکھائیں گے ۔ عمران خان نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو کھلا چیلنج دے دیا ، کہتے ہیں شوکت خانم ہسپتال میں بے قاعدگی ثابت کر دیں۔
وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ لاہور میں افطار ڈنر میں شرکت سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد عوام کو سڑکوں پر لا کر دکھائیں گے۔ عمران خان نے کہا حکومت تحریک انصاف کو تنہا کرنے کی کوشش کرے گی۔
سیاست دانوں کو چھانگا مانگا کی طرح پھر خریدا جائے گا ۔ ایک سوال پر کپتان نے کہا کہ چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے ، موقع ملا تو ریٹائر ہونے والے چاروں الیکشن کمشنرکا احتساب کریں گے۔