لاہور (جیوڈیسک) فکسنگ میں سزا یافتہ ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا بھارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف پھٹ پڑے ، کہتے ہیں پی سی بی نے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا ۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے ٹھوس شواہد نہیں تھے۔
لیکن پی سی بی نے انہیں سپورٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر نے پی سی بی حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پیار دیا لیکن پی سی بی نے انہیں تنہا چھوڑ دیا۔ پینتیس سالہ دانش کنیریا پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ہزار نو میں ایسکس کائونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مبینہ طورپر سپاٹ فکسنگ کی۔