ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ احسن جاوید نے کہا ہے کہ واپڈا والے ماہ رمضان میں گرمی کی شدت کے باوجود شکایات پر کان نہیں دھرتے ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، شیخ ساجد محمود پر مقدمہ کا اندر اج بد نیتی پر مبنی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جاء ے کم ہے۔
کونسلر شیخ ساجد نے عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی جو انکا بطور اس حلقہ کا نمائندہ حق بنتا تھا، جبکہ دوسری جانب وہ لوگ ہیں جنہیں عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ وہ ذاتی عناد کی بنا پر پولیس سے ملی بھگت میں سر گرم رہے۔
ہمیں فخر ہے کہ کونسلر شیخ ساجد محمود نے حق نمائندگی نبھاتے ہوئے عوام کے مسائل میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ، ایسے حالات میں مشکل دور ضرور آتے ہیں مگر وہی سرخرو ہوتا ہے جو حق کی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے ، انھوں نے تھانہ ٹیکسلا میں عوامی نمائندہ شیخ ساجد حسین کے خلاف درج ایف آئی آر کو بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ایک سازش قرار دیا ، جس میں محکمہ واپڈا سمیت پولیس کے ذمہ داران بھی ملوث ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ محلہ منظور آباد میں تین روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے جس کا کسی کو ادراک نہیں ، عوام کی مشکلات تین روز تک سخت گرمی کے موسم میں عوام کا کیا حال ہوگا کسی کو اس بات کا ادراک نہیں اب اگر لوگوں نے تنگ آکر محکمہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تو یہ انکا فطری عمل تھا،ہمارے پاکستان میں جنگل کا قانون تو نہیں کہ کوئی شخص اپنے حقوق کے لئے آواز بھی بلند نہیں کر سکتا۔
شیخ ساجد جیسا دلیر جرات مند لیڈر کی اوصاف ہی ہو سکتی ہیں جنہوں نے پرشان حال عوام کے ساتھ ملکر اس احتجاج میں بھرپور حصہ لیا اور عاوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے جو ہر نمائندہ نہیں کرتا ،بجائے اسکے کے عوامی مسائل کا حل کیا جائے الٹا سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔
انھوں نے کاہ کہ ہم حلقہ عوام کی جانب سے پولیس کے اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ پرچے تو واپڈا اہلکاروں کے خلاف ہونے چاہئے تھے جنہوں نے اس گرمی میں دانستہ عوام کے ساتھ ظلم و زیاداتی روا رکھی ،شیخ احسن جاوید نے شیخ ساجد محمود کی خدمات پر اہل علاقہ کی جانب سے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی نمائندہ تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038