قصور (عطا محمد قصوری) اے سی کیوں خراب ہیں میاں شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں افسران پربرس پڑے،لاہور قصور میں فرق نہیں سمجھتا یہاں کے شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
مریضوں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو اپنے درمیان میں دیکھ کر خوش ہوگئے ،زکی برادرز کی اے سی کوچ میں ہسپتال پہنچنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، ڈی سی او قصور عمارہ خان ، ڈی پی او سیدعلی ناصر رضوی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور محمدشاہد چاک و چوبند نظرآئے اور دل میں دعائیں مانگتے رہے۔
ہسپتال کی بلڈنگ اچھی ہے مگر اب سہولیات کا فقدان نظرن نہ آئے ، سٹریچر ٹھیک کروائے جائیں،انہیں بتایا گیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سخت پریشان ہیں ان کے پروگرام کی ڈسٹرکٹ انچارج ڈاکٹر سمرہ خرم کام نہیں کرتیں وہ اس سیٹ کے اہل نہیں جونیئر ہیں ،جس پر انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلی پنجاب نے ایک گھنٹہ ہسپتال میںگزارا۔
اچھے انتظامات پر ڈی سی او عمارہ خان اور ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر ضیاء الرحمن خالد کو شاباش دی، ڈی پی اوصاحب(سیدعلی ناصر رضوی) آپ بھی اپنا کام جاری رکھیں اور جرائم پیشہ افراد سے قصور ضلع کو پاک کریں،ڈسٹرکٹ قصور کے تمام حالات سے باخبر رہتا ہوں ، مسلم لیگی ورکرز صدر شعبہ خواتین میڈم صفیہ سعید کا حال چال پوچھا ، کارکنوں نے میاں شہباز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ریلوے اسٹیشن پرلگائے جانیوالے رمضان بازار میں انتظامیہ کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا ، اور اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کو شاباش دی اور لوگوں سے دستیاب سہولیات کی بابت دریافت کیا۔
آخر میں انہون نے ایک بھٹہ وزٹ کیا اور کوئی چائلڈ لیبر نہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اورڈی سی او عمارہ خان، ڈی پی او علی ناصر رضوی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمدشاہد کی کارکردگی کوسراہا۔