بدین (عمران عباس) لیڈی ہیلتھ ورکر کو1 سال تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میلنگ کا مرکزی ملزم الانو میگھواڑ بدین پولیس کے ہاتھوں گرفتار آج چالان پیش کئے جانے کا امکان تفصیلات کے مطابق10 جون کو مریم نامی لیڈی ہیلتھ ورکر نے بدین تھانے پر اپنے ساتھ ایک سال تک ہونے والے گینگ ریپ اور اسی ریپ کی ویڈیوز کی مدد سے بلیک ہونے ہونے کے خلاف بدین ماڈل تھانے پر رپوٹ درج کروائی تھی۔
لیڈی ہیلتھ ورکز کو بنیادی صحت مرکز غلام حسین پڑھیاڑ میں اسکے ساتھ ہی کام کرنے والے الانو میگھواڑ اور انیل نے پولیو مہم کے دوران پہلی باربیہوشی کی دوا ملاجوس پلا کر زیادی کا نشانہ بنایا اور مستقبل میں بلیک میلنگ کے اسکی ویڈیوز بھی بنا لی جس کے بعد وہ اور اسکا ساتھی مریم کو بلیک میل کر کہ زیادتی کرتے اور ایک نئی ویڈیو بنا لیتے تھے۔
ایس ایچ او بدین پولیس ابراہیم جتوئی کے مطابق ملزم کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ اسکے خلاف کیس داخل ہوا ہے وہ تھرپاکر فرار ہو گیا تاہم پوری کوشش کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اب مظلوم لیڈی ہیلتھ ورکرکے ساتھ انصاف ہوگا۔
دوسری جانب ملزم الانو میگھواڑ نے بدین لاکپ میں میڈیا کو بتایا کہ اسکے خلاف سازش کی گئی ہے اور اسے جان بوجھ کر اس کیس پھنسایا جا رہا ہے ۔ اس نے کسی کو بلیک میل نہیں کیا اور ناہی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز سے بھی اسکا کوئی تعلق نہیں۔۔