کراچی (جیوڈیسک) ایف آئی اے ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں ۔ تحقیقات میں متحدہ قائد سمیت لندن اور کراچی کے دو درجن رہنما اور بارہ تنظیمیں شامل ہیں۔
ایف آئی اے کی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع ،تحقیقات میں متحدہ قائد سمیت لندن اور کراچی کے دو درجن رہنما ، بارہ تنظیمیں اور ادارے شامل ہیں ۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ بھی جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات ان معلومات پر شروع کی گئی ہیں کہ کراچی میں جمع کی جانیوالی رقوم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے علاوہ سن اکیڈمی اور سن چیریٹی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی جبکہ ان تنظمیوں کو دیگر سرگرمیوں پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
ان کے اداروں اور افراد کے ساتھ دس کے قریب نجی تنظیمیں اور نجی کمپنیاں شامل ہیں جو دو ہزار پانچ اور دو ہزار دس کے دوران کراچی میں قائم کی گئی۔ اس میں متعدد کنسٹرکشن کمپنیاں بھی شامل ہیں جن کی حاصل ہونیوالی آمدنی براہ راست لند ن منتقل کی جاتی تھی۔