بھمبر کی خبریں 13/6/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ ہیلتھ بھمبر کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ راولاکوٹ میں گرفتار محکمہ صحت کے ملازمین کو رہا کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرکزی صدر چوہدری محمد یوسف اور ضلعی صدر غلام مصطفی کی زیر قیادت ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا احتجاجی جلوس D.H.O آفس سے شروع ہوا جلوس میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سٹاف مردو خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی DHO آفس سے احتجاجی جلوس ضلع کچہری سے ہوتا ہوا واپس DHO آفس احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا اس دوران مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں لکھے گئے کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر چوہدری محمد یوسف اور ضلعی صدر غلام مصطفی نے حکومت آزاد کشمیر سے ہیلتھ الائونس دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہیلتھ الائونس ہمارا حق ہے ہمیں ہمارے حق سے محروم نہ کیا جائے اس موقع پر انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے اپیل کی کہ راولاکوٹ میں گرفتار محکمہ صحت کے ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرنے اور مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی خواہش کو ظاہر کرنا خوش آئند ہے عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھی اس بات کو اب جان چکی ہیں کہ جنوبی ایشیا کے خطہ میں اس وقت تک امن ترقی اور خوشحالی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی جب تک کشمیر کے مسئلہ کو کشمیریوں کی امنگوں اور آرزوں کے مطابق حل نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات کشمیر فریڈم موومنٹ ملک شوکت اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت اور جبر سے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم ڈھا کر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا یہ بھارت کی بھول ہے بھارت کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں اور آئے روز پر تشدد واقعات کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتے کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کے حصول تک جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کی طرف سے اپنے عہدے سے سبکدوشی سے قبل مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار خوش آئند ہے بان کی مون کی طرف سے اس بات کو قبول کرنا کہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے بغیر امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی یہ بیان بڑی پیش رفت ہے ان کے اس موقف سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو مزید تقویت ملے گی ان کی طرف سے اس بات کا اعتراف بھی کیا گیا کہ ریاست جموں و کشمیر کے دونوں بڑے حصوں پر کنٹرول رکھنے والے بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کی بڑی وجہ بھی مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے اور خطے کے امن کو شدید خطرات بھی مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کے باعث لاحق ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے ادارے میں بحیثیت سربراہ اپنی مدت پوری کرنے سے قبل مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے اور مسئلہ کے اصل فریق ریاست جموں و کشمیر کے باسیوں کی آرزوئوں اور ان کے حق خودارادیت کے حق کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خواہش کا اظہار اس بات کا غمازی ہے کہ عالمی برادری بھی اقوام متحدہ میں موجود سب سے پرانے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے وگرنہ جنوبی ایشیا میں امن ترقی اور خوشحالی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) اپنے امیدوار کی کامیابی کا شوق سعودی عرب ، دوئبی اور انگلینڈ سے سیرلہ کے متعدد نوجوان چوہدری طارق فاروق کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے بھمبر پہنچ آئے چوہدری طارق فاروق کی جیت کیلئے پر عزم تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی بیرون ممالک سعودی عرب، دوئبی اور انگلینڈ سے اپنے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کیلئے سیرلہ کے متعدد نوجوان جن میں راجہ علی شان تنویر، ماسٹر ظفر اقبال، راجہ سدھیر اقبال، راجہ عرفان خان، مرزا طارق زمان، راجہ شفیق ایوب، راجہ تعارف یوسف، مرزا ندیم ، مرز ا وسیم، راجہ فیصل ایوب ، راجہ محمد رفیق، راجہ خالد زیدی، راجہ ساجد اقبال ، مرزا نعیم بھمبر پہنچ آئے جب کہ معروف سیاسی شخصیت راجہ شاہد اقبال بھی چند روز میں بھمبر پہنچ آئینگے اس موقع پر بیرون ممالک سے آنے والے نوجوانوں نے کہا کہ الیکشن تبدیلی کا حصہ ہیں ہم مسلم لیگ نون کے امیدوار اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے بھمبر آئے ہیں انشاء اللہ ان کی جیت کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھمبر سمیت پورے آزاد کشمیر میں ادارے تباہ ہوئے اور کرپشن کا دور دورہ رہا اب کرپشن کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے وزراء بھگوڑوں کے روپ دھار کر دوسری پارٹیوں کا رخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نون لیگ حلقہ بھمبر میں چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں مضبوط قوت بن چکی ہے حلقہ بھمبر سے چوہدری طارق فاروق کی جیت یقینی ہے طارق فاروق کی کامیابی کے بعد بھمبر میں ایک بار پھر تعمیر و ترقی کا شاندار دور شروع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) چوہدری حق نواز کا چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شامل ہونا حلقہ ایل اے 7 بھمبر کیلئے نیک شگون ہے چوہدری حق نواز اور ان کے ساتھیوں کے انوارالحق کے قافلے میں شمولیت سے حلقہ میں چوہدری انوارالحق کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے چوہدری حق نواز اور ان کے ساتھیوں کو انوار الحق کے قافلے میں شامل ہونے پر صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار برسالی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جاوید اختر برسالوی ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری حق نواز بھمبر کی قدر آور شخصیت ہے وہ خدا ترس جنوبی افریقہ میں کشمیریوں کے سفیر اور بالخصوص علاقہ بھمبر میں غریب پرور اور سب سے بڑھ کر علاقہ کے نوجوانوں میں بے حد معروف ہیں انہوں نے الیکشن میں چوہدری انوارالحق کی حمایت اور ان کے قافلے میں جو شمولیت کا جو فیصلہ کیا ہے وہ خوش آئند ہے چوہدری حق نواز نے انوارالحق کے قافلے میں شامل ہو کر 21 جولائی کو انوارالحق کی جیت کو یقینی بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری انوارالحق کے چاہنے والے امن پسند لوگ ہیں کسی قسم کا فساد نہیں چاہتے مخالفین کو 21 جولائی کے روز ووٹ کی پرچی سے جواب دینگے اور پانچ سال ایم ایل اے مزے لوٹنے والے اپنے آپ کو بھمبر کی تعمیر و ترقی کے ہیرو کہلانے والے پانچ سال میں بھمبر کی ایک سٹرک بھی پختہ نہیں کروا سکے 21 جولائی کو ان کو ان کی اوقات کا پتہ چل جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )بھمبرشہر کی وارڈ نمبر3میں چو ہدری انو ارا لحق کا ایک اور لمبا چھکا درجنوں افراد نے خا ندا نوں سمیت مسلم لیگ اور چو ہدر ی طا رق فا روق کو چھو ڑ کر چو ہدری انو ارا لحق کے قا فلے میں شمو لیت اختیا ر کر لی بھمبر شہر کی وارڈ نمبر1اور 2کے بعد وارڈ نمبر3میں بھی چو ہدری انو ارا لحق کی سیاست گر فت مضبو ط ہو گی گزشتہ روز وارڈنمبر3میں انتخا بی کا رنر میٹنگ کے دو را ن مسلم لیگ نون اور چو ہدر ی طا رق فاروق کو چھوڑنے وا لوںمیں محمد علی مغل ،چو ہدر ی شا ہد نذیر ،را جہ منصور خا ن ،را جہ اعجاز ،ملک نذیر حسین ،ملک نو ر حسین ،لا لہ نذیر احمدجنجوعہ ،چو ہد ری اکر م پنڈ ی جہو نجہ ،را جہ عارف را نا ،راجہ نا صر ،چو ہدری نو ید اقبا ل ،چو ہدری کا مر ان ،را جہ شہباز ،راجہ لقما ن ،عامر خا ن ،فر ید سرور ،جبرا ن گو شی ،طا رق مہر ،عنا ئت مغل ،را جہ ظہیر اقبا ل ،را جہ عابد محمود شامل تھے جنہوں نے اپنے خا ند انو ں سمیت چو ہدر ی انو ارا لحق کی غیر مشرو ط حما یت کا اعلا ن کیا جبکہ انتخا بی کا رنرمیٹنگ سے خطا ب کر تے ہوئے چو ہد ری انو ارا لحق نے کہا کہ بھمبر کے عوام غیر ت منداور با ضمیر ہیں نلکے ٹو ٹی ٹرانسفا رمر اور پیسوں کے عوض اپنے 5سالوں کا سودا نہیں کر ینگے معاشر ے کے اندر اچھا ئی اور برا ئی کی جنگ جا ری ہے 21جو لا ئی کو بھمبر کے عوام ووٹ کی پرچی سے فیصلہ کر ینگے کہ وہ بھمبر میں اچھائی کو غا لب کر نا چا ہتے ہیں یا برا ئی کو غا لب کر نا چا ہتے ہیں ایک طرف منشیا ت فروش ،چو ر ،ڈا کو اور قبضہ ما فیا ہے جبکہ دوسر ی طرف خوف خدا ،شرا فت ،وضع داری اور حلا ل رزق کما نے والے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کا غر یب سب سے زیادہ غیر ت مند ہے وہ اپنے ضمیرکا سودا نہیں کے گا بھمبر کے جعلی بد معاش اور جعلی کما نڈر ایک دن لو گوں کو گا لیاں دیتے ہیں اور دوسر ے دن ایم ایل اے کو سا تھ لے جا کر لو گوں سے مافیا ما نگتے ہیں بھمبر کے عوام کو2011کے الیکشن میں اپنے غلط فیصلے کا احساس ہو گیا ہے اب وہ اس کے ازالے کیسا تھ کفارہ بھی ادا کر نا چا ہتے ہیں بھمبر شہر سے جو الیکشن جیتا ہے وہ حلقے سے بھی الیکشن جیت جا تاہے بھمبر کے شہریوں کا فیصلہ پورے حلقے پر اثر انداز ہو تا ہے اس لئے بھمبر کے شہر ی سو چ سمجھ کر فیصلہ کر یں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمشنر کی طر ف سے جاری کردہ ضا بطہ اخلاق کی پا بند ی کر ینگے شا ئستگی ،وضع داری کے ما حو ل کو بر قرا ر رکھنا صرف میر ی ذمہ داری نہ ہے اگر کو ئی جنگل کا قانو ن چا ہتا ہے توہم بھی حا ضر ہیں اور اگر کو ئی شہر کے قانو ن کیساتھ الیکشن لڑ نا چاہتا ہے تو ہما را غیر مشروط تعاون حا ضر ہے یہ مخا لفین پر منحصر ہے کہ وہ جس رنگ میں الیکشن لڑ نا چاہتے ہیں ہم حا ضر ہیں انتخا نی کا رنر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے راجہ محمد اقبا ل آف سیر لہ نے کہا کہ چو ہدری طا رق فا روق سازشی ہے اور ہمیشہ اس نے سازشوں کے سہارے سیاست کی مسلم لیگ نو ن کیخلا ف بھی کو ئی سازش ہو ئی تو یہ اس کا محر ک ہو گا انتخا بی کا رنرمیٹنگ سے سا بق چیئر مین چو ہدری محمد قیوم ،را جہ محمد اشفاق ملوٹ ،چو ہدری نبیل مختا ر،مرزا محمد امتیاز ،چو ہدری کا مر ان ببلو،را جہ نا صر فاروق سمیت دیگر نے خطا ب کیا جبکہ کارنر میٹنگ کی صدارت حا جی عبدا لقدیر چو ہدری نے کی قبل ازیں پنڈا ل پہنچنے پر چو ہدری انو ارا لحق کا والہا نہ استقبا ل کیا گیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7بھمبر را جہ امتیاز احمد خا ن نے کہا کہ میرا جینا مرنا حلقہ کے عوام کیسا تھ ہے پوری قوت کیساتھ الیکشن لڑ رہا ہوں الیکشن چھوڑ کے کہیں جا نیوا لا نہیں میرے الیکشن نہ لڑ نے اور کسی کے حق میں دستبردار ہو نے کی افو اہیں پھیلا نے وا لے اپنی فکر کر یںمخا لفین اپنی سیاسی مو ت دیکھ کر حواس با ختہ ہو گئے ہیں کا رکنا ن مخا لفین کی افواہیں پر کا ن نہ دھر یں مو ت کے علاوہ دنیا کی کو ئی طا قت اور لا لچ مجھے الیکشن لڑ نے سے رو ک نہیں سکتا ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے گیگن مو سیٰ،پنجیڑ ی اور علی بیگ میں انتخا بی کا رنرمیٹنگز سے خطا ب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کی سیاست پر مخصوص خا ندا نوں کا قبضہ ہے جنہوں نے 30سالوں سے بھمبر کے عوام کو یر غما ل بنا رکھا ہے جنہوں نے عوام کے حقوق کا دفاع کر نے اور انکے مسائل حل کر نے کی بجا ئے اپنے بنک بیلنس اور جا ئیدا دوں میں اضا فہ کیا 1985میں جن لو گو ں کے پا س ایک گا ڑی بھی نہ تھی آج وہ اربوں کے ما لک بن چکے ہیں جن کا آج بھی اپنا کو ئی کا رو با ر نہیں ہے لیکن سیاست کے نا م پر خو ب لو ٹ ما ر کر رہے ہیں غر یب لو گوں کی زمینوں پر قبضے کر نا ،جرا ئم پیشہ لو گوں کو تحفظ فرا ہم کر نا ان کا وطیر ہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام مخصوص خاندانوں کی غلا می سے با ہر نکلیں اور ووٹ کی پر چی سے استحصا لی سیاستدانوں کا محاسبہ کر یں انہوں نے کہا کہ مخا لفین نے افوا ہ ساز فیکٹریاں کھو ل رکھی ہیں جو دن را ت جھوٹا پرو پیگنڈہ کرتی رہتی ہیں عوام اس جھوٹے ما فیا کو بھی جا ن چکے ہیں مخالفین کا ن کھول کر سن لیں میں ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑونگا اور اس وقت تک سیاسی میدان میں مو جود رہو نگا جب تک مخا لفین سیاسی مو ت مر نہیں جا تے انتخا نی کا رنر میٹنگز سے ٹھیکیدا ر را جہ محمد فا روق ،را جہ آفتا ب اعظم ،را جہ منیر احمد،صا بر حسین ،چوہدری نیاز سمیت دیگر نے خطا ب کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)وزیر اعظم عبدا لمجید بھمبر کے صحا فیوں سے کئے وعد ے پو رے کر یں بھمبر میں صحا فیوں کیلئے رہائشی کا لو نی اور پر یس کلب کی بلڈ نگ کیلئے کئے گئے اعلانا ت کو فوری عملی جا معہ پہنا یا جا ئے بصورت دیگر بھمبر کی صحافی بر ادری پیپلز پا رٹی کی الیکشن مہم اور ان کے حما یتیوں کی خبروں کا مکمل با ئیکا ٹ کر یگی چیئر مین گڈ گو رننس چو ہدری انو ارا لحق کو پر یس کلب کی تقر یب حلف بر داری میں وزیر اعظم کی جا نب سے جو ذمہ داری سو نپی گی اسے پو را کر یں اور وزیر اعظم کو بھی اسکی یاددھا نی کرائیں ان خیالا ت کا اظہار صدرکشمیر پر یس کلب بھمبر را جہ نعیم گل نے پر یس کلب کے ایک ہنگا می اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چو ہد ری عبدا لمجید نے اپنے دورہ بھمبر کے دو را ن کشمیر پر یس کلب بھمبر کی تقر یب حلف بر داری میں بطو ر مہما ن خصوصی بھمبر کے صحا فیوں کیلئے رہا ئشی کا لو نی اور پر یس کلب کی بلڈ نگ کی تعمیر کیلئے 40لا کھ رو پے دینے کا اعلا ن چیئر مین گڈ گو رننس چو ہدری انوارا لحق کی مو جودگی کے دو را ن کیا لیکن کئی ما ہ گزرجا نے کے باو جود نہ تو نہ تو رہا ئشی کا لو نی کا نو ٹیفکیشن جا ری ہو سکا اور نہ ہی پر یس کلب کی بلڈ نگ کیلئے ما لی گرا نٹ مل سکی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تو بڑ ے وثوق کیساتھ صحا فیوں کی فلاح وبہبود کیلئے پیکج کا اعلا ن کیا لیکن لگتا ہے کہ ان کا یہ اعلا ن ہوائی اعلا نات تک محدود ہے پر یس کلب کی تقر یب حلف بر داری میں وزیر اعظم نے 26فروری تک رہائشی کا لو نی کا نو ٹیفکیشن اور بھمبر کے صحا فیوں کیلئے40لا کھ رو پے کا چیک انو ارا لحق کے ذریعے کشمیر پر یس کلب کے صحافیوں کو دینے کا اعلا ن کیا تھا جو کہ جھو ٹ کا پلندا ثا بت ہوا ہے پیپلز پا رٹی آزادکشمیر کے چیئر مین گڈ گو رننس اور مو جو دہ امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدر ی انوارا لحق نے بھی لعت ولعل سے کا م لیا اور صحا فیوں کیلئے اعلا ن شدہ پیکج پر کو ئی عملدرآمد نہ کروا یا جس پر آج کشمیر پر یس کلب کے صحا فیوں میںتشویش کی لہر دوڑ چکی ہے انہوں نے کہاکہ اگر صحا فیوں کیلئے اعلا ن شدہ پیکج پر عمل درآمد نہ ہوا تو کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صحا فی پیپلز پا رٹی کی الیکشن مہم اور پیپلز پا رٹی کے حما یت یافتہ امیدواروں کی میڈیا کو ریج کا مکمل با ئیکا ٹ کر ینگے انہوں نے کہا کہ چیئر مین گڈ گو رننس وزیر اعظم کی جا نب سے لی گئی ذمہ داری کو نبھا ئیں اور وزیر اعظم سے صحا فیوں کیلئے منظو ر کروائے گئے پیکج پر وزیر اعظم چو ہدر ی عبدا لمجید سے فو ری عمل درآمد کروا ئیں اجلاس سے سینئر نا ئب صدر ملک شو کت اعوان ،جنر ل سیکر ٹر ی طا رق محمود ثاقب ،سر پر ست اعلیٰ عز یز الر حمن ناز اور چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ نے بھی خطا ب کیا اور وزیر اعظم چو ہدری عبد المجید اور چیئر مین گڈ گو رننس چو ہدری انو ارا لحق سے صحا فیوں کیلئے اعلا ن شدہ پیکج پر عمل درآمد کروا نے کا مطا لبہ کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) جماعت اسلامی کے امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 7ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے حلقہ نمبر 7کے لوگوں کو انکے بچوں کے لیے معیاری سکولز فراہم کرے گی جس میں وہ مفت تعلیم حاصل کر سکیں۔ صحت کا بہترین نظام دے گی کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کو مفت علاج کی سہولت ملے گی اور زکوٰة سے کی ایم ایل اے یا بیوروکریسی کا علاج نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھمب قاسم آباد میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حلقہ نمبر 7کی لیڈر شپ کا ویژن صرف کمیشن مافیا کی سرپرستی ہے یہی وجہ ہے آج تک خاندانی سیاست کرنے والوں نے اپنے گھرانوں کے علاوہ کسی غریب آدمی کا نہیں سوچا۔ سرکاری سکولز ، ڈسپنسریاں اور ہسپتال ، بھوت بنگلے بن چکے ہیں۔ ان اداروں میں میرٹ سے ہٹ کر نوکریاں دی گئی جس کا نتیجہ تباہی کی صورت میں نکلا ہے عوام ہمیں ووٹ دیں کہ ہم کرپٹ نظام کو تبدیل کر سکیں۔ ہم حلقہ نمبر7میں تمام سرکاری سکولز کو وہ نظام دینگے جو ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے۔ پھر سرکاری سکولز میں امیر اور غریب کے بچے پڑھنے پر فخر محسوس کرینگے اور تباہ حال صحت کے مراکز کو اس طرح بنائیں گے کہ پرائیویٹ علاج کرانے کی ضرورت نہ رہے گی۔ بھمبر شہر میں DHQ آفس کی عمارت کو استعمال کے قابل بنا کر زچہ و بچہ سنٹر بنائین گے۔DHQکو نیشنل لیول کا ہسپتال بنائیں تا کہ ہسپتال پر ریفرینسز کا لگا لیبل ختم ہو سکے۔ اس مہم کے دوران عوام نے جماعت اسلامی کو ووٹ دینے کا یقیب دلایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)وارڈ نمبر1کھمب اور کو ٹ جٹا ں میں انتخا بی کا ر نر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہوئے چو ہد ری انو ارا لحق نے کہا کہ بھمبر کے عوام غیر ت منداور با ضمیر ہیں نلکے ٹو ٹی ٹرانسفا رمر اور پیسوں کے عوض اپنے 5سالوں کا سودا نہیں کر ینگے معاشر ے کے اندر اچھا ئی اور برا ئی کی جنگ جا ری ہے 21جو لا ئی کو بھمبر کے عوام ووٹ کی پرچی سے فیصلہ کر ینگے کہ وہ بھمبر میں اچھائی کو غا لب کر نا چا ہتے ہیں یا برا ئی کو غا لب کر نا چا ہتے ہیں ایک طرف منشیا ت فروش ،چو ر ،ڈا کو اور قبضہ ما فیا ہے جبکہ دوسر ی طرف خوف خدا ،شرا فت ،وضع داری اور حلا ل رزق کما نے والے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کا غر یب سب سے زیادہ غیر ت مند ہے وہ اپنے ضمیرکا سودا نہیں کر ے گا بھمبر کے عوام کو2011کے الیکشن میں اپنے غلط فیصلے کا احساس ہو گیا ہے اب وہ اس کے ازالے کیسا تھ کفارہ بھی ادا کر نا چا ہتے ہیں بھمبر شہر سے جو الیکشن جیتا ہے وہ حلقے سے بھی الیکشن جیت جا تاہے بھمبر کے شہریوں کا فیصلہ پورے حلقے پر اثر انداز ہو تا ہے اس لئے بھمبر کے شہر ی سو چ سمجھ کر فیصلہ کر یں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمشنر کی طر ف سے جاری کردہ ضا بطہ اخلاق کی پا بند ی کر ینگے شا ئستگی ،وضع داری کے ما حو ل کو بر قرا ر رکھنا صرف میر ی ذمہ داری نہ ہے اگر کو ئی جنگل کا قانو ن چا ہتا ہے توہم بھی حا ضر ہیں اور اگر کو ئی شہر کے قانو ن کیساتھ الیکشن لڑ نا چاہتا ہے تو ہما را غیر مشروط تعاون حا ضر ہے یہ مخا لفین پر منحصر ہے کہ وہ جس رنگ میں الیکشن لڑ نا چاہتے ہیں ہم حا ضر ہیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) محکمہ ہیلتھ بھمبر کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ راولاکوٹ میں گرفتار محکمہ صحت کے ملازمین کو رہا کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرکزی صدر چوہدری محمد یوسف اور ضلعی صدر غلام مصطفی کی زیر قیادت ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا احتجاجی جلوس D.H.O آفس سے شروع ہوا جلوس میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سٹاف مردو خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی DHO آفس سے احتجاجی جلوس ضلع کچہری سے ہوتا ہوا واپس DHO آفس احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا اس دوران مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں لکھے گئے کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر چوہدری محمد یوسف اور ضلعی صدر غلام مصطفی نے حکومت آزاد کشمیر سے ہیلتھ الائونس دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہیلتھ الائونس ہمارا حق ہے ہمیں ہمارے حق سے محروم نہ کیا جائے اس موقع پر انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے اپیل کی کہ راولاکوٹ میں گرفتار محکمہ صحت کے ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرنے اور مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی خواہش کو ظاہر کرنا خوش آئند ہے عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھی اس بات کو اب جان چکی ہیں کہ جنوبی ایشیا کے خطہ میں اس وقت تک امن ترقی اور خوشحالی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی جب تک کشمیر کے مسئلہ کو کشمیریوں کی امنگوں اور آرزوں کے مطابق حل نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات کشمیر فریڈم موومنٹ ملک شوکت اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت اور جبر سے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم ڈھا کر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا یہ بھارت کی بھول ہے بھارت کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں اور آئے روز پر تشدد واقعات کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتے کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کے حصول تک جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کی طرف سے اپنے عہدے سے سبکدوشی سے قبل مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار خوش آئند ہے بان کی مون کی طرف سے اس بات کو قبول کرنا کہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے بغیر امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی یہ بیان بڑی پیش رفت ہے ان کے اس موقف سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو مزید تقویت ملے گی ان کی طرف سے اس بات کا اعتراف بھی کیا گیا کہ ریاست جموں و کشمیر کے دونوں بڑے حصوں پر کنٹرول رکھنے والے بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کی بڑی وجہ بھی مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے اور خطے کے امن کو شدید خطرات بھی مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کے باعث لاحق ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے ادارے میں بحیثیت سربراہ اپنی مدت پوری کرنے سے قبل مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے اور مسئلہ کے اصل فریق ریاست جموں و کشمیر کے باسیوں کی آرزوئوں اور ان کے حق خودارادیت کے حق کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خواہش کا اظہار اس بات کا غمازی ہے کہ عالمی برادری بھی اقوام متحدہ میں موجود سب سے پرانے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے وگرنہ جنوبی ایشیا میں امن ترقی اور خوشحالی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) اپنے امیدوار کی کامیابی کا شوق سعودی عرب ، دوئبی اور انگلینڈ سے سیرلہ کے متعدد نوجوان چوہدری طارق فاروق کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے بھمبر پہنچ آئے چوہدری طارق فاروق کی جیت کیلئے پر عزم تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی بیرون ممالک سعودی عرب، دوئبی اور انگلینڈ سے اپنے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کیلئے سیرلہ کے متعدد نوجوان جن میں راجہ علی شان تنویر، ماسٹر ظفر اقبال، راجہ سدھیر اقبال، راجہ عرفان خان، مرزا طارق زمان، راجہ شفیق ایوب، راجہ تعارف یوسف، مرزا ندیم ، مرز ا وسیم، راجہ فیصل ایوب ، راجہ محمد رفیق، راجہ خالد زیدی، راجہ ساجد اقبال ، مرزا نعیم بھمبر پہنچ آئے جب کہ معروف سیاسی شخصیت راجہ شاہد اقبال بھی چند روز میں بھمبر پہنچ آئینگے اس موقع پر بیرون ممالک سے آنے والے نوجوانوں نے کہا کہ الیکشن تبدیلی کا حصہ ہیں ہم مسلم لیگ نون کے امیدوار اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے بھمبر آئے ہیں انشاء اللہ ان کی جیت کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھمبر سمیت پورے آزاد کشمیر میں ادارے تباہ ہوئے اور کرپشن کا دور دورہ رہا اب کرپشن کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے وزراء بھگوڑوں کے روپ دھار کر دوسری پارٹیوں کا رخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نون لیگ حلقہ بھمبر میں چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں مضبوط قوت بن چکی ہے حلقہ بھمبر سے چوہدری طارق فاروق کی جیت یقینی ہے طارق فاروق کی کامیابی کے بعد بھمبر میں ایک بار پھر تعمیر و ترقی کا شاندار دور شروع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) چوہدری حق نواز کا چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شامل ہونا حلقہ ایل اے 7 بھمبر کیلئے نیک شگون ہے چوہدری حق نواز اور ان کے ساتھیوں کے انوارالحق کے قافلے میں شمولیت سے حلقہ میں چوہدری انوارالحق کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے چوہدری حق نواز اور ان کے ساتھیوں کو انوار الحق کے قافلے میں شامل ہونے پر صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار برسالی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جاوید اختر برسالوی ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری حق نواز بھمبر کی قدر آور شخصیت ہے وہ خدا ترس جنوبی افریقہ میں کشمیریوں کے سفیر اور بالخصوص علاقہ بھمبر میں غریب پرور اور سب سے بڑھ کر علاقہ کے نوجوانوں میں بے حد معروف ہیں انہوں نے الیکشن میں چوہدری انوارالحق کی حمایت اور ان کے قافلے میں جو شمولیت کا جو فیصلہ کیا ہے وہ خوش آئند ہے چوہدری حق نواز نے انوارالحق کے قافلے میں شامل ہو کر 21 جولائی کو انوارالحق کی جیت کو یقینی بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری انوارالحق کے چاہنے والے امن پسند لوگ ہیں کسی قسم کا فساد نہیں چاہتے مخالفین کو 21 جولائی کے روز ووٹ کی پرچی سے جواب دینگے اور پانچ سال ایم ایل اے مزے لوٹنے والے اپنے آپ کو بھمبر کی تعمیر و ترقی کے ہیرو کہلانے والے پانچ سال میں بھمبر کی ایک سٹرک بھی پختہ نہیں کروا سکے 21 جولائی کو ان کو ان کی اوقات کا پتہ چل جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر بھمبرکا مختلف بازاروںکادورہ غیر معیاری اور بدوں ریٹ لسٹ گوشت ،دودھ ،دہی ،سبزی فروٹ اور بیکری کا سامان فروخت کرنیوالے دوکانداروں کو وارننگ اور جرمانے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشدمحمود جرال کی خصوصی ہدایت پر ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر محمد انعام باری نے میلاد چوک ،سبزی چوک ،سماہنی چوک ،لاری اڈہ اور خلیل شہید چوک میں مختلف بازاروںکی چیکنگ کی دوران چیکنگ انتظامیہ کیجانب سے فراہم کردہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کرنے والے دوکانداروں کوجرمانے کیے اس موقع پر انہوں نے دوکانداروںکو تنبیہ کی کہ ماہ صیام میں معیاری اور صاف ستھری اشیاء خوردونوش کی فروخت کو انتظامیہ کی جانب سے جار ی کردہ ریٹ لسٹوں کیمطابق یقینی بنائیں زائد رقم اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کے دست راست گرداور (ر) چوہدری غلام رسول گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئے ہیں مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ روز وارڈنمبر 1ستھہ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میںسابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل،اے ای او چوہدری محمد اکرم ،ہیڈماسٹر (ر) چوہدری خورشید احمد،ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری ،ہیڈماسٹر قاری محمد صدیق ،چوہدری محمد اشرف ستھہ ،پروفیسر (ر) راجہ عبدالرؤف ،پٹواری ظفر اقبال سمیت وکلاء ،صحافیوں ،عوامی نمائندگان اور عزیز واقارب کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ملازم محکمہ ایکسائز چوہدری معشوق حسین آف کوٹ جٹا ں گزشتہ روز وفات پاگئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان کوٹ جٹاں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق سمیت وکلاء ،سرکاری ملازمین ،صحافیوں،تاجروں ،عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔