کوئٹہ : ائیرپورٹ روڈ کے قریب پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

Police

Police

کوئٹہ (جیوڈیسک) پولیس اور خفیہ اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ چشمہ چوزئی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے۔ جس پر حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں پہنچیں۔ جنھیں دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 7 دستی بم، 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 2 دیسی ساختہ بم، 3 کلاشنکوف، 2 پسٹل اور مختلف راؤنڈز بھی ملے۔

دہشت گردوں میں ایک گورمنٹ سائنس کالج کا طالب علم نکلا۔ اسکے قبضے سے عبدالخالق کے نام کا کارڈ برآمد ہوا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پولیس اور سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ صوبے کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے۔