ہتھیاروں کی فروخت میں امریکہ اب بھی سب سے آگے : رپورٹ

Weapons

Weapons

واشنگٹن (جیوڈیسک) جینز ڈیفنس ویکلی کے مطابق گزشتہ سال امریکا نے خصوصاً مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 23 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے دو ہزار پندرہ میں سات اعشاریہ چار ارب ڈالر جبکہ جرمنی نے چار اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ برآمد کیا۔

جرمنی نے اسلحہ برآمد کرنے والے ملکوں میں پانچویں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس نے فرانس اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑا ہے۔