کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کی ناقص گارگو سروس کے باعث آم کے برآمدی آرڈر منسوخ ہونے لگے۔
قومی ائیر لائن کے پاس آم کی برآمدات کے لئے استعمال ہونے والے درست آلات نہ ہونے سے صرف ایک ہفتے کے دوران 15 ٹن آم یورپ کی منڈیوں تک پہنچ نہیں سکا جس کے باعث فروٹس ایکسپورٹرز کے آرڈر منسوخ ہونا شروع ہو گئے۔
چیئرمین فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وحید احمد کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کئی بار یقین دہانیوں کے باوجود سروس میں بہتری کے انتظامات نہیں کیے گئے ۔ انھوں نے سوال کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ بتائے کہ ایکسپورٹرز کو ہونے والے نقصان کا خمیازہ کون بھرے گا؟
وحید احمد کا مزید کہنا تھا کہ فروٹس ایکسپوٹرز درآمدات میں اضافے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہے ، لیکن قومی ائیرلائن نے ان تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔