امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کے تشویش ناک سانحے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،کلاس

claas

claas

لاہور(ابتسام الحق) معروف قانونی وسماجی ادارے”سنٹرفارلیگل ایڈاسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ ” کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر اور پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسس نے امریکہ میں نائٹ کلب میں فائرنگ کے دوران پچاس سے زائد ہلاکتوں کے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کے نام اپنے تعزیتی ومذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت تمام عالمی قوتوں کو دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہوکر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ٭