بجلی کی طویل بندش کے خلاف عوامی احتجاج میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سرائے کلا چوک ٹیکسلا میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف عوامی احتجاج میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا، جو لوگ وہاں موجود ہی نہیں تھے پولیس نے ساز باز کر کے ان کے خلاف بھی بے بنیاد من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی مقدمہ بنایا،احتجاج میں مسلم لیگ ن ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شامل تھے جو واپڈا کے ظلم و ستم پر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کر ا رہے تھے ،سینکڑوں بے گنا افراد پر مقدمات کا اندارج بد نیتی پر مبنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار علاقہ مکین ملک یاسر،ملک مسلم ،سردار صفدر،شیخ سعید ، شیخ نعیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، ان افراد کا کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت مسلم لیگ ن کے کارکنان کے خلاف بے گنا مقدمات درج کئے گئے ، انھوں نے اسے سیاسی انتقام کا شاخساہ قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری ثار علی خان سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کی غیر جانبدارانہ ناکوائری کرائی جائے ،پولیس نے ظم کی انتہا کردی ، نہتے مظاہرین پر بے دریغ لاٹھی چارج کیا گیا ماہ رمضان میں بھی ان لوگوں کو معاف نہ کیا گیا جو اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرو ارہے تھے،بجائے اسکے کہ واپڈا کے کرپٹ اہلکاروں و افسران کے خلاف ایکشن لیا جاتا الٹا ا نہتے مظاہرین کو عتاب کا نشانہ بنایا گیا جو گرمی کی شدت سے نڈھال بجلی کی طویل بندش کے خلاف اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے، مذکورہ افراد نے پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کو عوام کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ لوگ ظلم و زیا دتی کے خلاف اب آواز بھی بلند نہیں کر سکتے لگتا یوں ہے کہ پولیس محکمہ واپڈا سے مل کر متاثرہ عوام کی آو از کو دبانا چاہتی تھی جس کی وجہ سے سینکڑوں بے گنا افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، انھوں نے بد نیتی پر مبنی مقدمہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کا احتساب کریں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038