محبت

Love

Love

جب ترا حکم ملا ترک محبت کر دی
دل اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی
میں اس کا ہوں، اس کا ہی رہوں گا
دل نے یکلخت مجھ سے بغاوت کر دی
تری خاموشی نے مجھے، نہ چھوڑا کہیں کا
مری آنکھ نے گریہء میں عبادت کر دی
میں راہ ِمحبت میں وفا بیچ آئی
آہ، میرے نفس یہ کیسی سیاست کر دی
جان و دل مجھ خفا سے رہنے لگے
تری یاد نے بس ان سے رفاقت کر دی
تجھے لفظ پرونے کا ہنر کب آتاتھا عفت
یہ تیرا عشق ہے جس نے شفاعت کر دی۔۔۔۔۔

عفت بھٹی