کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے ناتھو کھو سو گوٹھ ائر پورٹ شاہ فیصل ٹائون میں سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا ،گوٹھوں کے مکین طویل عرصے سے کھنڈرات نما سڑکیں اور بنیادی سہولت کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھے عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے حق پرست قیادت نے گوٹھ میں شاہراہ کی تعمیر کراکر عوام کے دل جیت لئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے ناتھو کھو سو گوٹھ میں سڑکوں کی تعمیر کے ھوالے سے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار اداروں کی عوامی مسائل سے عدم توجہ کی وجہ سے شہرکراچی کے شہری اور دیہی علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
حق پرست قیادت نے ہر دور میں بلا تفریق ترقی اور علاقائی مسائل کے ھوالے سے عوامی محرومیوں کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کئے ہیںانہوں نے کہاکہ آج ناتھو کھو سو گوٹھ میں ہم نے اپنے ترقیاتی فنڈز کو استعمال میں لاکر گوٹھوں کے مکینوں کو سہولت پہنچا نے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں ایم این اے اقبال محمد علی خان نے کہا کہ عوام کو مسائل کے دلدل مین دھکیلنے کی ہر سازش کو ناکام بنا ئیں گے ایم شہر کو تباہ اور عوام کو مسائل سے دو چار کرنے والوں کا ہر محاذ پرمحاسبہ کیا جائیگا ۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دنیا کے بین الاقوامی شہر کراچی کی ترقی اور یہاں بسنے والے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے ترقیاتی پیکجز دیا جائے K4سمیت فراہمی و نکاسی آب کے میگا پروجیکٹ پر جلد ازجلد کام کا آغاز کیا جائے۔