ہمنوائی

America Incident

America Incident

تحریر: عمران احمد راجپوت
بھائیوں اپنے اندر چھپے آستین کے سانپوں کو پہچانو…جو اسلام کے دشمن ہیں.وہ پنڈال میں موجود ہزاروں کے مجموعے سے مخاطب تھا…

جو کتاب اللہ پر عمل نہیں کرتا جو ہمارے نبی کی بات کو نہیں مانتا ایسے شخص سے ہمارا کوئی تعلق نہیں…

خبردار… ایسے شخص کے قریب بھی نہ جاؤ اُسے کچھ نہ سمجھاؤ ایسے شخص کے لیے ہدایت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا…پس ضروری ہے کہ اُس سے لاتعلق ہوجاؤ اور اپنے دوست احباب کو بھی اس بات کا پابند کردو تاکہ اس کے شر سے بچا جا سکے.

America Nightclub Firing

America Nightclub Firing

اسی دوران سیکریٹری نے کان میں سرگوشی کی…سرجی امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں ایک مسلم نے پچاس لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا….وہ یکدم چونکا اور کچھ تعامل کے بعد مجموعے سے دوبارہ مخاطب ہوا.

بھائیوں سنا تم نے…یہ ظلم ہے ہمارا دین کسی کا ناجائز خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا یہ کھلی دہشت گردی ہے…کیا ہوا اگر مرنے والے کافر ہیں ہم باشعور قوم ہیں ہمارا مذہب انسانیت کادرس دیتا ہے.

لہذا ہم اِس واقعہ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دکھ کی اِس گھڑی میں اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں…. ہماری تمام ہمدردیاں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے ساتھ ہیں.

Imran Ahmed Rajput

Imran Ahmed Rajput

تحریر: عمران احمد راجپوت