کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ کہتے ہیں اویس مظفر کو آصف زرداری کی والدہ نے پالا ہے۔ اویس مظفر کو پہلے نہیں جانتا تھا لیکن جب دوسری حکومت آئی تو تب سامنے آیا۔
اویس مظفر وزیر اعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیر اعلیٰ بن گیا تھا ۔ اویس مظفر نے ہر قسم کی کرپشن میں ہاتھ ڈالا۔ زمینوں میں ہاتھ ڈالا جہاں موقع ملا یہ اس میں شامل تھا۔
ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایک دفعہ مجھے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر نے کہا ایک ویکسین 600 کی تھی اس کو ایک ہزار میں خریدا گیا۔ میں نے تحقیقات کیں تو وہ بات صحیح نکلی جس کی شکایت آصف زرداری کو کی تھی۔
میں نے سابق صدر آصف زرداری کو کہا کہ ٹپی کو کہو کہ انسانی جانوں سے نہ کھیلے جو کر رہے ہو وہی کرو۔ شکایت کے بعد مجھے ٹپی نے دھمکی دی اور کہا ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے میرے خلاف باتیں کرنا اور شکایتں کرنا چھوڑ دو۔