لیہ : لائوڈ سپیکر پر پابندی کا کرشمہ۔ سال ہا سال سے جاری سحری کے وقت جگانے کی حسین روایت ماضی کاحصہ، روزے دارو، اللہ نبی کے پیاروکی صدائیں خاموش،سحری کے وقت فضاء میںپراسرارسناٹا۔
تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے لائوڈسپیکرپرسختی سے پابندی کاکرشمہ ہے کہ لائوڈ سپیکرپرسال ہاسال سے جاری سحری کے وقت جگانے کی رایت اب ماضی کاحصہ بنتی جارہی ہے۔اب سے پانچ سال پہلے تک سحری کے وقت ہرطرف سے روزے دارو، اللہ نبی کے پیارو،اٹھو!سحری کاانتظام کرلو۔ اس وقت یہ وقت ہوچکا ہے ،سحری ختم ہونے میں اتناوقت باقی ہے۔
سحری کے وقت لائوڈ سپیکروںپرنعت شریف، درودشریف، ذکرواذکارکی آوازیں آتی تھیں جس سے فضاء معطراورخوشگوارہوجاتی تھی۔کچھ لوگوںکویہ سب کچھ پسندنہ آیا ان کی نیندمیں خلل آتا تھا، انہیں سحری کے وقت مسلمانوںکوجگانااچھانہیں لگتا۔
سحری کے وقت جگانے والوں کے خلاف لائوڈسپیکرایکٹ کے تحت مقدمات بنناشروع ہوگئے۔ یوں سحری کے وقت روزہ داروںکوجگانے کی حسین روایت ختم ہوتے ہوتے اب ماضی کاحصہ بننے جارہی ہے۔لائوڈ سپیکر پرپابندی مزیدسخت ہونے سے اب مساجدسے سحری کے وقت جگانے کاسلسلہ بندہونے کے قریب ہے۔ اب شاذونادرروزہ داروکی آوازیں آتی ہیں۔
نعت شریف، ذکرواذکارکی آوازیں خاموش ہوچکی ہیں۔سحری کے وقت فضاء میں جو نورانیت ہوتی تھی وہ اب پہلے جیسی نہیں رہی۔یہی وجہ ہے کہ ملک میں بے برکتی پھیل رہی ہے۔حکومت سحری کے وقت لائوڈ سپیکرکے استعمال کی مشروط اجازت دے کریہ حسین روایت بحال کرسکتی ہے۔
سحری کے وقت لائوڈ سپیکرپرجوکچھ کہاجاتا رہا ہے اس کافرقہ پرستی سے دوردورکابھی کوئی واسطہ نہیں۔