مہمند ایجنسی کی خبریں 16/6/2016

Mohamnd Agency

Mohamnd Agency

مہمند ایجنسی (شکیل مومند) مہمند ایجنسی میں گھریلوی وجوہات کی بنا پر ایک عورت نے زندگی کا چراغ گل کر دیا مقتولہ نے گھر میں پڑے پستول سے خود پر فائر کردیا، سوگوار میں دو بچے چھوڑ دئے۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالئی ہربانی کلی میں زوجہ فقیر گل نے گھریلوی ناچاقی کی بنا پر گھر میں پڑے پستول سے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ علاقے کے مکینوں کے مطابق مقتولہ نے دوپہر گیارہ بجے کے قریب زندگی سے تنگ اکر اپنے اوپر فائر کردیا۔ رشتہ داروں کے مطابق گھر میں ناچاقی کی وجہ سے مقتولہ نے یہ اقدام اُٹھایا۔ واقعے کے بعد زخمی کو پوری طور پر شبقدر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتی ہوئی جانبر نہ ہوسکی اور زندگی کی بازی ہارگئی۔ مقتولہ نے سوگوار میں تین سالہ بیٹی اور دو سالہ بیٹھا چھوڑ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہمند ایجنسی (شکیل مومند) مہمند ایجنسی میں پاک آرمی کے نوجوان کو نامعلوم آفراد نے قتل کردیا۔ حیات خان رمضان کی چھٹیوں پر گھر آئے تھے۔ وہ نماز عشاہ میں مصروف تھے کہ اُن کو نامعلوم شدت پسندو ں نے اغواکردیا صبح دروازگئی کے مقام پر اُن کی زبح شدہ لاش برامد ہوئی، سرکاری زرائع مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ کے قریبی علاقے شنوغنڈو میں نامعلوم شدت پسندو ں کی جانب سے آرمی کے نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 20سالہ حیات پنجاب رجمنٹ میں تین مہینے پہلے بھرتی ہوا تھا جس کے بعد وہ چھٹی پر گھر آئے تھے ۔ علاقے کے مکینوں کے مطابق وہ نماز عشاء میں مصروف تھے کہ نامعلوم آفراد نے اُن کو مسجد سے زبردستی اغوا کیا اور اپنے ساتھ لئے گئے۔پولیس کے مطابق صبح تک مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ پیر کی صبح حیات کی لاش دروازگئی کے علاقے سے صبح سویرے ملی جس کو زبح کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔لاش کو تحویل میں لے کر ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا جہاں پر کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو رشتہ داروں کے حوالے کیا گیا۔ علاقے کی فضا حیات کی موت پر سوگوار تھی اور حیات کی کم عمری کی وجہ سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔ حیات کو ہزار اشکبار آنکھوں کے ساتھ آپنے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا جہاں رُقت آمیز مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے۔ علاقے میں حالات آنتہائی کشیدہ ہے اور کچھ روز پہلے خاصہ دار فورس کے ایک صوبیدار کو گھر میں نامعلوم آفراد نے قتل کردیا تھا۔