لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کیمپس کالونی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کالونی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر حافظ فرحان گجر نے درس دیتے ہوے کہا کہ قرآن پاک کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں اس کو روزانہ کی بنیاد پر سمجھ کر پڑھنا ہم سب پر لازم ہے اور جب تک ہمارا تعلق قرآن سے رہے گا ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب رہیں گے ۔ احمد سلمان بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ قرآن پاک کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے پرحکومت پاکستان کا شکریا ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ بہت جلد اس پر عمل بھی کیا جائے گا۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب اسامہ نصیر نے اختتامی کلمات میں کہا کہ اس مبارک مہینے میں ہمیں اپنی دعائوں میں خاص کر بارڈر پر موجود اپنے بھائیوں کو لازمی یاد رکھنا چاہیے جو دن رات ایک کر کہ ہمیں سکون کی نیند سونے کا موقع دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعیت کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی میں افطار ڈنر روزانہ کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں۔
Iftar Dinner
Iftar Dinner
سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب 0333-8799954