کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کی سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کی چوتھی برسی کے موقع پر پی پی پی شاہ فیصل کالونی PS- 120 کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری اور شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صنوو سلیم کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں پارٹی رہنمائوں ،کارکنان اور علاقہ عوام اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری نے کہاکہ فوزیہ وہاب ایک منجھی ہوئی سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھیں۔
قابل سیاستدان کے ساتھ و نیک ،شفیق اور رحم دل انسان اور اپنی ذات میں انجمن تھیں انہوں نے فوزیہ وہاب انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتیں تھیں اور انسانیت کی خدمت کے ھوالے سے مرحومہ کا کردار قابل تحسین ہے سلیم انصاری نے کہاکہ فوزیہ وہاب کی پیپلز پارٹی اور انسانیت کت حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی تقریب کے اختتام پر خصوصی دعائیہ تقریب میں فوزیہ وہاب کی مغفرت اور اور ن کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔