کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور جنوب مغربی سمندری ہوا 25 سے 45 فی کلومیٹر کی رفتار تک چلنے امکان ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔
اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور سکھر میں درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد اور میرپور خاص میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدین میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔