خیرپور ناتھن شاہ میں گونگے اور بہرے افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں گونگے اور بہرے افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرا۔ مظاہرین کا ہاتھوں میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصاویر لیے حکومت وقت سے روزگار کی فراہمی کا مطالبا۔

خیرپور ناتھن شاہ میں گونگے اور بہرے افراد نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں کموینٹی سینٹر سے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرا کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر اٹھائے احتجاج کرتے ہوئے حکومتی نمائندوں پر شدید نعریبازی کی۔

اس موقعے پر مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر معذور افراد کو حق دو ، گونگے بہروں کو روزگار فراہم کرو کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سندھ سے روزگار کی فراہمی کا مطالبا کیا۔