پی ٹی وی میں الٹی گنگا بہنے لگی، متعدد افسران غیر قانونی طور پر یونین پر قابض

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (کلچر رپورٹر) پی ٹی وی میں گروپ 1 سے لیکر گروپ 6 تک ملازمین قانونی طور پر یونین بنا سکتے ہیں اور چلا سکتے ہیں، جبکہ گرپ 7 سے 9 کے ملازمین ایگزیٹیو ایسو سی ایشن کے ممبر ہوسکتے ہیں ، لیکن پی ٹی وی میں الٹی گنگا بہنے لگی ، بہت سارے افسران اس وقت غیر قانونی طور پر یونین پر قابض ہیں۔

ان میں کراچی سنٹر میں سینئر کیمرہ مین امیر مختار گروپ 8 میں ہونے کے باوجود یونین کا حصہ ہیں ، پشاور سے میر عجب گل گروپ 7 میں ، اقبال شاہین گروپ 7میں ، مہر اشرف گروپ 7 میں ا ور جناب شعیب سلیم گروپ 7 میں ہونے کے باوجود یونین سٹاف میں شامل ہوکرنہ صرف انتظامیہ کیساتھ مذاکرات میں شریک ہوتے ہیں۔

بلکہ یونین کے پلیٹ فارم سے مختلف مراعات بھی لے رہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کسی مجبوری کی وجہ سے ان لوگوں کی بلیک میلنگ میں آکر ان کو تمام سہولیات دینے پر مجبور ہے۔