پاک افغان حکام کے مذاکرات کامیاب، طورخم سرحد کھولنے کا اعلان
Posted on June 18, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں, مقامی خبریں
Torkham Border Open
طورخم (جیوڈیسک) دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سرحد آج صبح آٹھ بجے آمد ورفت کےلیے کھول دی جائے گی جبکہ شہر میں نافذ کرفیو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
پانچ روز قبل افغانستان کی طرف سے سرحدی گیٹ پر تعینات پاکستانی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی۔ جس کے بعد دونوں طرف فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
فائرنگ میں پاکستانی فوج کے ایک میجر شہید اور متعدد شہری زخمی ہوئے تھے۔ حالات انتہائی کشیدہ ہونے کی وجہ سے دونوں طرف آمدورفت معطل ہو گئی تھی۔