سری نگر (جیوڈیسک) بھارت سرکار کی کشمیر مخالف پالیسیوں نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ بھارتی مظالم اور مودی سرکار کی کشمیر مخلاف پالیسوں کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کر رہے تھے۔ مظاہرین نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔
بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی، کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور شبیر شاہ کو نظر بند رکھا گیا اور ان کو نماز جمعہ پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔