کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ کی کوششوں سے مین بازار وارڈ نمبر 12اور مسلم بازار نزد جامعہ سعیدیہ کا ٹرانسفارمر جل جانے کے بعد تبدیل کر دیا گیااس سلسلہ میں صدر انجمن تاجران کی جانب سے اعلیٰ حکام سمیت MNAصاحبزادہ فیض الحسن سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے فوری طور پر 200KVکا نیا اور 200KVکا مرمت شدہ ٹرانسفارمر فوری طور پر نصب کرادیا۔تاجروں محمد طاہر خلیل ڈاکٹر گلزار،میاں عبدالرحمٰن ،محمد امتیاز ،رانا شاہد ،محمد حفیظ انصاری ،شیخ احمد حسن،شیخ محبوب حسنین،محمد اچھو حلوائی ،سبز علی خان،محمد سہیل زبیری،محمد زہیر کالا،عبدالغفار،سید نجمی شاہ،میاں سلطان بیگ ،فیصل قذافی،رانا ارنگزیب،سہیل انصاری،سمیت دوکانداروں نے صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ اور SDOواپڈا میاں محمد سلیم اقبال کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر فنانس سیکٹری جاوید سلیمی و دیگر موجود تھے۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)بستی بلوچاں والی کے رہائشی 35سالہ طارق محمود پر سگے بھائیوں اور بہنوئی نے وٹہ سٹہ کی شادی کے تنازعہ پر تیزاب پھینک دیا۔جس سے اُس کا 50فیصدجسم جھلس گیا۔ متاثرہ طارق محمود ولد اللہ ڈوایا کے مطابق اس کا اپنے بھائیوں رمضان سجاد اور بہنوئی ثناہ اللہ سے وٹہ سٹہ کی شادی پر جھگڑا چل رہا ہے اور عدالتوں میں زیر سماعت ہے گزشتہ روز کروڑ عدالت سے پیسشی کے بعد گھر واپس جارہا تھاکہ جب وہ زرعی کالج کے پاس پہنچا تو اُسے بھائی رمضان بہنوئی ثناہ اللہ اور وسیم بی بی نے روک لیا اور تو تکرار کے بعد اُس پر تیزاب کا گیلن انڈیل دیا اطلاع ملتے ہی شہریوں نے شدید زخمی حالت میں طارق محمود کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا اور پولیس کو اطلا ع کر دی طارق محمود کا جسم اور ٹانگیں متاثر ہوئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ۔